عالمی یومِ کتاب اور دہلی میں اردو کتابوں کا جشن- نایاب حسن
کسی بھی موضوع پر ترغیبی گفتگو کے بعد اگر اس ترغیب پر عمل کے وسائل بھی بروقت مہیا ہوں،تو یہ گفتگو خاصی کارگر ہوتی ہے ،اس کا احساس ان یونیورسٹیوں کے لیکچرز اور ساتھ ہی برپا کی گئی کتابوں کی نمایش میں شائقین کتب کی امڈتی بھیڑ سے بخوبی ہوا۔