اپنی تو کوئی اولاد نہیں تھی لیکن، رتن ٹاٹا کی 3800 کروڑ کی سلطنت کا وارث کون؟

tata children
یہ تصویر ایم ایم نیوز سے لی گئی ہے


بھارت ارب پتی اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد ان کی 3800 کروڑ کی سلطنت کے وارث کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے صنعتکار تھے۔ جب وہ باقاعدہ طبی معائنے کے لیے اسپتال جاتے تو پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہوجاتی۔

وشل میڈیا، اخبارات، اور ٹی وی چینلز ہر جگہ ان کی تازہ ترین معلومات گردش کرنے لگتی، 86 سالہ رتن ٹاٹا کی شخصیت کا یہی مقام ہے کہ لوگ انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ دنیا کے سب سے بڑے انسان دوستوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔

کثر لوگ رتن ٹاٹا کی دولت کے بارے میں سوال کرتے ہیں، ٹائمز ناؤ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق رتن ٹاٹا کی دولت کا تخمینہ تقریباً 3800 کروڑ روپے ہے۔ 2022 میں آئی آئی ایف ایل ویلتھ ہورون انڈیا رچ لسٹ کے مطابق وہ 421 ویں نمبر پر تھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top